بڑی خبر! میونسپل کونسل اور نگرپریشد کے نتائج پھر التواء کا شکار، کل اعلان نہیں ہوگا — ہائی کورٹ کا بڑا حکم

ممبئی:(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں میونسپل اور نگرپریشد انتخابات کا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ کل نتائج کا اعلان ہونا تھا، تاہم اب یہ عمل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ نے بڑے فیصلے میں تمام میونسپل اور نگرپریشد نتائج 21 دسمبر 2025 تک اعلان نہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایکزٹ پول شائع کرنے پر بھی فی الحال پابندی لگادی گئی ہے۔

اس حکم کے بعد کل ہونے والی ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان پر روک لگ گئی ہے۔ اب ووٹوں کی گنتی اور نتائج 21 دسمبر کو ہی جاری کیے جائیں گے۔

عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ آج جاری رہنے والی ووٹنگ پر اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ البتہ نتائج میں تاخیر کے باعث ضابطہ اخلاق (آچار سنہیتا) مزید جاری رہے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading