ناندیڑ: 13اکتوبر(ورق تازہ نیوز) حکم امتناعی کی خلاف ورزی پر یوتھ کانگریس کے عہدیداران وکارکنان کے خلاف اردھاپور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔گزشتہ دنوں یوتھ کانگریس نے ناندیڑ-ناگپور ہائی وے پراردھاپور سے قریب بابا پٹرولول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا۔پولس کا کہنا ہے کہ پولس کی اجازت کے بغیر احتجاج کیاگیا۔ پٹرول پمپ پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر والے بینر پر سیاہی پوتی گئی تھی۔غیر مجاز طور پرہجوم کو جمع کرکے احتجاج کرنے پر اردھاپور پولس اسٹیشن میں یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پپو کونڈھیکر‘ مادھو کدم‘سنجے ٹیکاڑے اور بھگوان تڑک سمیت دس تا پندرہ کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
اس کے علاوہ ناندیڑکے گنگا پیٹرول پمپ پر بھی وزیراعظم کی تصویروالے بینر پر سیاہی پوت دی گئی تھی اس معاملے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے کامقدمہ یوتھ کانگریس کے عہدیداران کے خلاف درج کیاگیاہے ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں پولس ہیڈکانسٹیبل مانیک ماروت راو¿ کد م نے شکایت درج کروائی کہ 11اکتوبر کوصبح ساڑھے گیارہ تا بارہ بجے کے درمیان آئی ٹی آئی کے گنگا پٹرول پمپ پر یوتھ کانگریس کے عہدیداران وکارکنان نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرکے نعرہ بازی کی اور پمپ کے احاطہ میں نصب وزیراعظم حکومت ہند نریندر مودی کے پوسٹر پرسیاہ سیاہی پوتنے کی کوشش کی گئی ۔اس طرح ضلع کلکٹر کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ۔ پولس نے یوتھ کانگریس کے عہدیداران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔واضح رہےکہ کل ہی بی جے پی کے وفدنے ضلع ایس پی سے ملاقات کرکے انھیں میمورنڈم پیش کرکے مطالبہ کیاتھا کہ کانگریس یوتھ کے عہدیداران کے خلاف وزیراعظم کی توہین کامقدمہ درج کیاجائے ۔کیونکہ کارکنان نے ملک کے وزیراعظم کی تصویر پرسیاہ سہاہی پوت دی جو کہ جلیل القدر عہدہ پرفائز وزیراعظم کی توہین ہے ۔