جشن صدسالہ امام احمدرضا کانفرنس کا کامیاب انعقاد   

ناندیڑ:13؍اکتوبر(راست)12 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد الہی کے روبرو نزد فیمس فنکشن ہال مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ میں  جشن صد سالہ امام احمد رضا کانفرنس کا روح پرور و تاریخی  انعقاد تنظیم اصلاح المسلمین کی جانب سے عمل میں آیا ۔مولانا قاری عبدالرحمان صاحب ناظم جلسہ نے تلاوت کلام ربانی کے لئے قاری راقب صاحب کو مدعو فرمایا ۔بعدہ طلبہ دارالعلوم غریب نواز ؒناندیڑ نے نعت ومنقبت کے نذرانے پیش کئے ۔مولانا عبدالعظیم صاحب رضوی نے اعلی حضرت امام اہل سنت کی سیرت کے حوالے سے مختصر خطاب فرمایا۔ بعدہٗ کانفرنس کے روح رواں مولانا سید احمد علی صاحب مصباحی خطیب وامام مسجد الہی نے تنظیم کی کاوشوں سے سامعین کو آگاہ فرمایا ۔الحاج سید محمود علی صاحب والحاج جیلانی صاحب رضوی کی جانب سے مقرر خصوصی کی گلپوشی کی گئی۔ اخیر میں مقرر خصوصی مبلغ اسلام حضرت علامہ مولانا سید امین القادری صاحب قبلہ مالیگاوں نے اعلی حضرت امام احمد رضاخان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی حیات و خدمات کے حوالہ سے  پر مغز خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آپ نے مسلمانوں کے ایمان وعقیدہ کی حفاظت فرمائی اور محبت رسول ﷺکا پیغام دیا۔ آپکا امت پر یہ بہت بڑااحسان ہے اور آپ مجدد اعظم ہیں اور آپکی تعلیمات  امت کے لئے نمونہ حیات ہے ۔اس موقع پر مولانا صادق رضا، مولانا رفیق برکاتی ، حافظ مولی علی ،حافظ امان الرب ،مولانا امتیاز برکاتی بسمت ،مولانا عبد الحفیظ ازہری قلمنوری و اطراف وجوانب سے کثیر تعداد میں علماء وائمہ موجود تھے ۔ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے اس میں شرکت کی ۔اخیر میں صلاۃ وسلام و دعاء ونیاز کے ساتھ یہ تاریخی کانفرنس اختتام کو پہونچی ۔جناب الحاج فاروق صاحب رضوی، حاجی یوسف صاحب ،حاجی بھائی ،حاجی افروز ،محمد زبیر محمد فیاض واراکین تنظیم اصلاح المسلمین کے تعاون سے اس کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا۔
Leave a comment