داخلی سروے میں آئندہ انتخابات میں مہاراشٹر میں بی جے پی کو نقصان

ممبئی، 13 اکتوبر.(پی ایس آئی)بی جے پی کے ایک داخلی سروے کے بعد پارٹی کے اعلیٰ رہنماوں کی نیند اڑی ہوئی ہے۔بی جے پی کے زیر اہتمام کرائے گئے داخلی سروے میں آٹھ ارکان پارلیمنٹ اور 40 ایم ایل اے کے دوبارہ جیت حاصل نہیں کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سروے میں سولاپور کے رکن پارلیمنٹ شرد بنسوڈے، دھلے کے ایم پی سبھاش بھامرے کے کام کاج کے طریقہ کو لے کر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔بی جے پی کے لئے مشکلات کانگریس اور این سی پی کے اتحاد کو لے کر بھی ہیں۔ سروے رپورٹ اور پارٹی کے داخلی اندازے اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ اگر دونوں اہم اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہوتا ہے تو بی جے پی کے لئے حالات موزوں نہیں رہیں گے۔بتا دیں کہ بی جے پی نے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو لے کر ایک داخلی سروے کرایا تھا۔ اس سروے کے تحت ان کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔ سروے میں لوگوں سے ان کے عوامی نمائندوں کے کام کاج کے بارے میں رائے پوچھی گئی۔ ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ اپنے موجودہ ایم پی یا ایم ایل اے کو دوبارہ موقع دینا چاہیں گے۔

Leave a comment