بیوی کو طلاق دینے کیلئے شوہر پر دباو 30سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

0 6

ناندیڑ:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز)بیوی کو طلاق دینے کے لئے شوہر پر دباو¿ ڈال کر جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے پریشان نوجوان نے ناندیڑ کے لاج میں خودکشی کرلی ۔ نوجوان نے خودکشی سے قبل ایک خط لکھا ہے جس میں اپنی موت کی وجوہات کاذکر کیاہے ۔اس معاملے میںپولس نے ، ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔

شہر کے وزیر آباد علاقہ میں روی راج لاج کے روم نمبر 112 میں نریش ماروتی گنڈیوار ساکن جھارے گلی ‘4 ‘مانوت ضلع پربھنی قیام پذیرتھا ۔ اُس نے 12ستمبرکو صبح سات بجے لاج میںداخلہ لیا تھا ۔13ستمبر کو صبح سات بجے اسکی خودکشی کاانکشاف ہوا ۔ وزیر آباد پولس نے تفتیش کی جس میں پتہ چلا کہ متوفی نے خودکشی سے قبل ایک خط لکھاتھا ۔

اسکی والدہ ریکھا ماروتی کی شکایت کے مطابق کچھ افراد نے انکے بیٹے کو مارپیٹ کی تھی اسکے خلاف جھوٹامقدمہ دائرکیاتھا اسکے علاوہ بیوی کو طلاق دینے کے لئے دباو ڈالا جارہاتھا جس سے عاجز آکر اس 30سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولس نے ناندیڑ کے وینکر کالونی میں رہنے والے تمام ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306‘34 کامقدمہ درج کردیا ہے۔اے پی آئی بنڈے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔