آیوش مان بھارت آروگیہ یوجنا ناندیڑضلع سطح پر 23 ستمبرکوافتتاح

0 29

ناندیڑ:20ستمبر(نامہ نگار) وزیر اعظم حکومت ہند کے ہاتھوں، 23ستمبر 2018آیوش مان بھارت ۔پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کاافتتاح رانچی( جھارکھنڈ) سے ملک گیرسطح پرہوگا۔اس اسکیم کا ضلع سطحی افتتاح بروزاتوار، 23 ستمبر 2018 کو ضلع پلاننگ آفس، ڈسٹرکٹ کلکٹر یٹ میں دوپہر12 سے 2.30 بجے ن ہوگا ۔ اس کی قبل ازتیاری جائزہ اجلاس کاآج ضلع کلکٹر آفس میں کلکٹر کے چیمبر میںعمل میں آیا۔اس پروگرام میںضلع کے عوامی نمائندوں کومدعو کیاجارہا ہے اور انکی موجودگی میں کچھ منتخبہ مستحقین کو ای کارڈ تقسیم کئے جائیںگے۔ اس سکیم کے تحت، مستحق مند خاندان کو پانچ لاکھ روپے سال میں ایک مرتبہ علاج کے لئے دئےے جائیںگے۔ناندیڑ ضلع میں اس اسکیم کے 2 لاکھ 30 ہزارمستحق افرادہیں. اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری اور مکھیڑ کے ضلع ذیلی اسپتال کو اسکیم کیلئے مختص کیاگیا ہے۔آج اجلاس میں ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیوآفیسراشوک کاکڑے کے علاوہ مختلف محکموں و طبی شعبہ کے افسران بھی موجود تھے۔