ناندیڑتاجموں توی ایکسپریس ٹرین کاآغاز

ناندیڑ:5اکتوبر۔مرکزی وزیر اغذیہ وکپڑاصنعت شریمتی ہرسمریت کور بادل نے آج ٹرین نمبر 02751 ہمسفر خصوصی ٹرین کو ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر سبز پرچم دکھاکرروانہ کیا ۔اس موقع پر ایم ایل اے ڈی پی ساونت، میئر شیلاکشور بھورے ‘  ، سرسا رکن اسمبلی منجیت سنگھ‘ شرومنی گوردوارہ کمیٹی کے صدر. ایس لونگوال‘ ڈویڑنل ریلوے منیجر شنکراچاری ربھا، ایڈیشنل ڈویڑنل ریلوے منیجر وشوناتھ ایریا‘ سینئر کمرشل آفیسر مسز نیہا رتناکر، گرودوارے شری سچکھنڈ کے سپرنٹنڈنٹ گروویندرسنگھ وادھوا‘ علاقائی علاقائی مشاورتی کمیٹی کے ارکان، محکمہ مشاورتی کمیٹی کے ارکان اور دیگر موجود تھے.اس موقع پرہرسمریت سنگھ کور بادل نے کہاریلوے نے مذہبی اور سیاحتی ریلوے اسٹیشن ہجورصاحب ناندیڑ اورجموں توی ویشنودیوی ان دو مشہور مقامات کو ایک دوسرے سے منسلک کیاگیا ہے.اس ٹرین سے دونوں مذہبی مقامات جانے والے عقیدت مندوں کو کافی سہولت ہوجائے گی ۔انھوں نے کہا کہ ٹرین ناندیڑ کے نوجوانوں کوروزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ ہمسفر ٹرین کی خصوصیات : اس ٹرین کی تمام بوگیاںتھری کلاس اے سی ہیں۔موبائل کیلئے یو ایس بی چارجر بھی ہے۔ بیت الخلاءمیں بچوں کیلئے سیٹیں بھی ہیں۔ تھری ڈی بورڈ رہنے کی وجہہ سے آنے والے نئے ریلوے اسٹیشن کا نام ڈبہ کے اندر نظر آجائے گا۔جمعہ 12 اکتوبر 2018 سے ٹرین نمبر 12751 ہر جمعہ کو صبح 10.30 بجے باقاعدہ چلے گی.ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر اکولہ‘دہلی، جالندھر کے ذریعے ہفتے کو رات میں 11.30 بجے جموں توی تک پہنچے گی۔واپسی کے سفرمیں ٹرین نمبر 12752 اتوار کو14اکتوبر کوصبح 7.25 بجے جموں توی سے روانہ ہوکردہلی‘اکولہ سے گزرتے ہوئے ناندیڑریلوے اسٹیشن پر پیر کی شب 10:45بجے پہونچے گی ۔ اس ٹرین میں 18بوگیاں رہیں گی۔

Leave a comment