ناندیڑ:5اکتوبر(ورق تازہ نیوز)گزشتہ ایک ماہ سے ناندیڑ ناندیڑضلع میں سوائن فلو کی وباءجاری ہے ۔اب تک جملہ 10مریضوض کی شناخت ہوئی ہے جن میں دیگلور ‘ مکھیڑ ‘ اور اردھاپور کاایک مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکا ہے ۔ ابھی 7مریض وشنوپوری کے سرکاری اسپتال میں شریک ہیں جہاں سوائن فلو مریضوں کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کیاگیا ہے ۔جنوری 2018 سے 4اکتوبر 2018 تک ضلع کے 4272افراد کی طبی جانچ کی گئی تھی جن میں سے 68 مریضوں کوسوائن فلو لاحق ہونے کاشبہ تھا اس لئے انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور صحت مند ہوگئے تھے ۔ 55 افراد کاخون جانچ کے لئے پونا روانہ کیاگیاتھا جن میں 10 افراد سوائن فلو کے پائے گئے تھے ۔جن میں تین کی موت ہوچکی ہے ۔