ناندیڑ: موٹرسائیکل چوری کے تین واقعات
ناندیڑ:19ستمبر(نامہ نگار)ضلع کے ناندیڑ ہڈکو اور وشنو پوری کے علاوہ عمری شہر سے دو دنوں کے دوران تین موٹر سائیکلیںچوری ہوئی ہیں ۔عمری پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب شہر کے اسلام پورہ علاقہ سے گزشتہ دنوںں موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔ 13ستمبر کی درمیانی شب فریادی پٹھان نظام الدین بابوخان عمر 19 سال نے اسلام پورہ میں مکان کے سامنے ہیرو ہونڈا پیشن پروکمپنی کی موٹرسائیکل نمبر MH 26-Y- 1398 کھڑی کی تھی۔نامعلوم افراد نے اسی شب موٹر سائیکل چوری کرلی ۔ جس کی قیمت 25ہزا ر روپے بتائی جارہی ہے ۔ فریادی پٹھان کی شکایت پرعمری پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اے پی آئی پلیواڑ مزید تفتیش کررہے ہیں۔
٭ناندیڑ:شہر کے ہڈکو علاقہ سے17ستمبر کورات کے وقت ہیروہونڈاکمپنی کی موٹرسائیکل چوری ہوئی ہے ۔فریادی شرینواس ہوسیکر کے مطابق 17ستمبر کوشب گیارہ بجے ہڈکومیں گیانیشور نگ میں مکان کے سامنے ہیرو ہونڈا کمپنی کی موٹر سائیکل نمبر MH 26-BG- 5397 کھڑی کی گئی تھی اسی شب نامعلوم افراد نے گاڑی کو چوری کرلیا ۔شب ساڑھے گیارہ بجے فریادی نے باہر نکل کر جب گاڑی کو دیکھا تو غائب تھی ۔انھوںنے رات میں ہی آس پاس کے علاقہ میں گاڑی کوتلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا ۔دوسرے دن پولس اسٹیشن دیہی سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی گئی۔وشنو پوری علاقہ سے گزشتہ دنوں موٹرسائیکل چوری ہوئی ہے ۔کیلاش پانڈورنگ مورے نے شکایت درج کروائی کہ11 ستمبر کووشنوپوری میں مورے کامپلکس میں مکان کے سامنے بجاج پلسر موٹرسائیکل نمبر MH 26AP- 9461 کو کھڑا کیاتھا۔دوسرے دن صبح چھ بجے گاڑی غائب تھی۔اس معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے گاڑی چوری کی شکایت درج کروادی ہے ۔ پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔