ناندیڑمیں20۔ستمبر کو جلسئہ یادِحسین علیہ السلام کاانعقاد

0 22

ناندیڑ:19۔ستمبر۔ بزم نور ونوجوانان گاڑی پورہ ناندیڑ کی جانب سے 20۔ستمبر 2018 مطابق 9۔محرم الحرام ٌبروز جمعرات کو جلسئہ یادِحسین علیہ السلام کاانعقاد کیاجارہا ہے ۔ جس میںمقرر خصوصی کی حیثیت سے حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر سید مرتضی علی صوفی قادری صاحب مدظلہ العالیٰ (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ ٗ حیدرآباد) شرکت کررہے ہیں ۔جلسہ زیر حمایت حضرت علامہ ومولانا شمس الدین صدیقی صاحب(کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد)اورزیرنظامت مولانا عبدالعظیم رضوی(خطیب وامام جامع مسجد ناندیڑ) رکھاگیا ہے۔ جلسہ درگاہ حضرت مستان شاہ ولی قادری ٗچھوٹی درگاہ گاڑی پورہ میں بعد نماز عشا ء رکھا گیا ہے۔عوام الناس سے کثیرتعداد میںشرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کرنے کی گزارش کی گئی ہے ۔