گئورکشک گائیوں کوگھرمیں رکھیں، اس کے نام پرلنچنگ قبول نہیں: موہن بھاگوت
نئی دہلی:19۔ستمبر۔ آرایس ایس کے سہ روزہ کانفرنس میں بھاگوت نے کہا کہ جوبھی ہندوستان میں رہتا ہےا وراپنے آپ کوہندوستانی کہتا ہے، وہ ہندوہے۔ہندوراشٹرکا پیغام دینے کے بعد آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بدھ کو ایک بار پھر “ہندتوا”نظریے پرزوردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہندوستان میں رہتا ہےا وراپنے آپ کوہندوستانی کہتا ہے، وہ ہندو ہے۔ اس کے علاوہ موہن بھاگوت نے آج کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔موہن بھاگوت نے کہا “ہندوستان کا نظریہ کہتا ہے کہ ہرکوئی ہندوستان کا ہے۔ یہ سبھی کوجوڑتاہے۔ ایک ہندواتحاد میں یقین کرتا ہے۔ سبھی ہندوستان شناخت سے ہندو ہیں اورہم سبھی ہندووں کو متحد کرنا چاہتے ہیں”۔گئورکشا کے نام پرلنچنگ کے واقعات پرموہن بھاگوت نے کہا کہ “کسی بھی طرح کی ہجومی تشدد نہیں ہونی چاہئے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ گئورکشا کے نام پرلنچنگ کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ گایوں کو کھلےعام نہیں چھوڑاجانا چاہئے۔ گئورکشکوں کواپنی گایوں کوگھرمیں رکھنا چاہئے”۔