مانو میں امریکی ماہر کی زیر نگرانی انگریزی تربیتی پروگرام کا افتتاح

اُردو یونیورسٹی اور امریکی قونصل خانہ کے درمیان اشتراک۔ رابن کیتھی اور پروفیسر شکیل احمد کا خطاب

033A7941

حیدرآباد، 24 ستمبر (پریس نوٹ)امریکی انگلش لینگویج فیلو محترمہ رابن کیتھی نے حیدرآباد کو ایک ایسا غیر معمولی مقام قرار دیا جہاں زندگی کے ہر گوشے میں وسیع تر تنوع نمایاں طور پر پایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج ”انگریزی میں ترسیلی مہارتیں“ کورس کے افتتاحی پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقی تبادلہ ہے، میں آپ کے بارے میں سیکھنے کے تعلق سے پرجوش ہوں۔ انہوں نے حیدرآبادی غذاﺅں کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اس کورس کا اہتمام مانو میں امریکی قونصل خانہ کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر نے سی ایس ای کوچنگ اکیڈیمی میں تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار نے اس کی صدارت کی۔ جناب آکاش سوری، کارگزار پبلک افیئرس آفیسر ، یو ایس قونصل جنرل، حیدرآباد مہمانِ اعزازی تھے۔محترمہ رابن کیتھی ، اگلے 10 ماہ کے لیے کیمپس میں طلبہ کو انگریزی بول چال کی تربیت دیں گی۔ انہوں نے کورس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح تلفظ پر بھی خصوصی توجہ دیں گی۔ جناب آکاش سوری، نے انگریزی کو کامیابی کی اصل کلید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انگلش لینگویج فیلو کا تقرر اردو یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ یہ کورس یونیورسٹی اور قونصل خانہ کے درمیان مزید اشتراک کے مواقع فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر نے صدارتی خطاب میں سافٹ اسکلس (ترسیلی صلاحیت) کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر شکیل احمد نے ترسیلی مہارت کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ جناب سلیل قادر، کلچرل افیئرس کے مشیر ، امریکی قونصل خانہ نے شکریہ ادا کیا اور ناسکام کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی بہترین انجینئرس کے پاس بھی مو¿ثر ترسیلی مہارت کی کمی ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل نے خیر مقدم کیا ، انگلش لینگویج فیلو کا تعارف کروایا اور کارروائی چلائی۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری، کو رس کو آرڈینیٹر، جناب ٹی سنتھل کمار ، کلچرل افیئرس اسسٹنٹ، امریکی قونصل خانہ اور جناب متیالہ راﺅ ، اسسٹنٹ پلیسمنٹ آفیسر نے بھی شرکت کی۔

Leave a comment