سلطانپور: 27 مئی. اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر کے اکھنڈ نگر علاقے میں پیر کو ریلوے ٹریک پر نامعلوم جوڑے کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔پولیس اطلاعات کے مطابق میر پور گرام پنچایت کے نزدیک لکھنؤ وایا فیض آباد ریلوے روٹ پر عاشق جوڑے کی لاش کو مقامی افراد نے دیکھا۔ اس کی اطلاع لوگوں نے مقامی پولیس کو دی، پولیس نے لاش کی شناخت کی کوشش کرنے کے ساتھ اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔مقامی افراد کے مطابق کسان ایکسپریس سے کٹ کر دونوں کی جان گئی ہے۔ پولیس کو لاش کے پاس سے ملے موبائل فون کے ذریعہ ان کے اہل خانہ کی تلاش میں مشغول ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ پورسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جاسکے گا۔