قطر کو سعودی عرب کی طرف سے مکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

جدہ :(ایجنسیز)قطر کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کو سعودی عرب کی جانب سے 30 مئی کو مکہ میں ہونے والے خلیجی تعاون کونسل گلف (جی سی سی) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت آئی ہے۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو دونوں ممالک کے اہلکاروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز السعود نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے لیے تحریری پیغام دیا ہے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل قطر کا کہنا تھا کہ ان کو جی سی سی کے کسی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت نہیں دی گئی۔19 مئی کو شاہ سلمان نے مکہ میں دو اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اس خطے میں ہونے والے تناو¿ اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی کے مسائل کو زیر بحث لانے کی بات کی گئی تھی۔اس بیان سے کچھ روز قبل سعودی عرب کی تیل بردار گاڑیوں اور تنصیبات پر ڈرون کے ذریعے حملے کیے گئے۔ اسی طرح 26 مئی کو بھی سعودی عرب کا کہنا تھا کہ انھوں نے یمن کے حوثی باغیوں کا ایک ڈرون مار گرایا جو کہ ان کے ایک ہوائی اڈے پر بمباری کرنے بھیجا گیا تھا۔سعودی عرب نے ان حملوں کا الزام ایران پر لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران یمن کے حوثی باغیوں کے ذریعے سعودی عرب پر وار کر رہا ہے، جبکہ ایران نے اس طرح کے تمام الزامات کو رد کر دیا ہے۔ ماضی میں دونوں ممالک سے آنے والے بیانات میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ جنگ نہیں چاہتے، لیکن کسی قسم کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔حال میں مشرق وسطیٰ کے حالات میں خاص کشیدگی آئی ہے جب سے امریکہ نے مئی کے شروعات میں ایران کے ساتھ بڑھتے تناو¿ کے باعث اس خطے میں اپنے جنگی طیاروں سمیت دیگر جنگی سازو سامان بھی بھیجا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading