تلنگانہ : جگتیال ضلع میں درجہ حرارت کانیاریکارڈ قائم

حیدرآباد 27مئی(یواین آئی)ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں گرمی کی لہر عروج پر ہے۔ پچھلے دو دنوں سے ریاست میں سب میں زیادہ گرمی ضلع جگتیال میں محسوس کی جارہی ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت بھی ریاست کے دیگر اضلاع کے مقابل زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ ضلع جگتیال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.7 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔ضلع کے مختلف مقامات پر پھی اعظم ترین درجہ حرارت 47 ڈگری سے زیادہ درج ہوا ہے۔ درجہ حرارت میں شدید اضافہ کی وجہہ سے صبح سے ہی لو چل رہی ہے جگتیال ضلع کے نیرلہ میں درجہ حرارت 47.3 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے جو ضلع کی تاریخ کا انتہائی درجہ حرارت ہے۔اسی طرح ویلگاٹور منڈل کے اینڈہ پلی میں 47.2 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا جبکہ میڈپلی میں 47 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کی اطلاع ہے جس سے لوگوں کا گرمی سے براحال ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading