کرناٹک میں کانگریس حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش تیز

بی جے پی نے تمام ممبران اسمبلی کو بنگلورو بلایا

بنگلور:17۔ستمبر (ایجنسیز)کرناٹک میں جے ڈی ایس – کانگریس اتحاد کی حکومت میں تختہ پلٹ کی کوش کی افواہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ معاملہ اب سنگین ہوتاجارہا ہے۔ بی جے پی نے اپنے تمام ممبران اسمبلی کو بدھ کو دارالحکومت بنگلورو بلایا ہے۔جے ڈی ایس – کانگریس اتحاد کی حکومت نے بی جے پی پر 4 ماہ کی ایچ ڈی کمار سوامی حکومت کو “غیرقانونی اور غیرآئینی طریقے سے” گرانے کی سازش رچنے کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمزور اتحاد جلد ہی اپنے آپ دھول چاٹے گا۔بی جے پی کی طرف سے مبینہ طور پر کانگریس اور جے ڈی ایس کے کچھ ممبران کو پیسہ دے کر اور وزیرکے عہدے کا لالچ دے کر اپنے حق میں کرنے کی کوششوں کی بات نکل کر سامنے آئی۔ فوراً ہی اتحاد نے کسی بھی طرح کے تختہ پلٹ سے بچنے کے لئے ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔کانگریس کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا دو ہفتوں کے یوروپ سفر کے بعد اتوار کو ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے فوراً ہی جے ڈی ایس کی حکمت عملی سے ناراض پارٹی ممبران اسمبلی کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔ ذرائع کے مطابق سدارمیا نے بی جے پی کی طرف نہ جھکنے کے لئے منانے کی پوری کوشش کی۔ پیر کو حالات پر غور کرنے کے لئے وہ کئی میٹنگ کررہے ہیں۔
Leave a comment