جلگاؤں ٤ ِمئ( سعیدپٹیل کےذریعے ) نامعلوم وزنی لاری نے ٹکر مارنے سے ہوۓ حادثے میں بائیک سوار دو نوجوان جاۓ حادثے پر ہی جاں بحق ہونے کاواقع آج صبح قومی شاہراہ نمبر ٦ ِ پر پنپل کوٹھا سے موسلی پھاٹا کے درمیان پیش آیا۔اس زبردست حادثے میں دو نوجوانوں کے جاں بحق ہونے سے علاقہ میں غم کی لہر پائ جاتی ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق داود شیخ ریاض الدین شیخ عمر( ٢٠ )اور شعیب ہارون علی عمر (٢٢) یہ دونوں نوجوان بائیک (ایم ایچ ١٩ بی اے ٢٤٠٦ ) کےذریعے پنپل کوٹھا سے جلگاؤں کی سمت آرہے تھے۔راستے میں قومی شاہراہ پر موسلی پھاٹا کے قریب رام جی جینیگ کےپاس کسی نامعلوم وزنی لاری نے نوجوانوں کی بائیک کو زبردست ٹکر ماری ،یہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں نوجوان جگہ پرہی دم توڑ چکے تھے۔خوف کی وجہ سے وزنی لاری ڈرایور لاری سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
قومی شاہراہ پر دیگر گاڑیوں کے ڈرایوروں نے دونوں نوجوانوں کی مدد کرتے ہوۓ آٹو رکشاء کے ذریعے جلگاؤں سرکاری اسپتال پہونچانے کا انتظام کیا۔پیپل کوٹھا کےرہائیش پذیر دونوں حادثے کاشکار جلگاؤں کےلۓ بائیک سے سفر کررہےتھے۔شیخ داود یہ جلگاؤں میں بی جےمارکیٹ میں موٹر وائینڈینگ کے کام سے روزانہ آناجانا کرتاتھا۔جبکہ اس کےہمراہ شعیب ہارون علی یہ پالدھی کی اسکول میں واچ مین کی ملازمت پرمعمور تھا۔شیخ داود کو والد نہ ہونےسے گھر کی ضرورتیں وہی پوری کیاکرتاتھا۔اسے ایک چھوٹا بھائ اور ایک بہن ہیں۔اس کی حادثاتی موت کی خبر اس کی والدہ پر بہت ہی شاک گذری ۔شعیب یہ نوجوان گھر میں چھوٹاتھا۔اسے دو بہنیں اور والدین ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پالدھی کے وائیرلیس معاون پولیس انچارج پون دیسلے ،کانسٹیبل تڈوی ،اومیش بھالےراو نے فوراً جاۓ حادثہ و ضلع اسپتال پہونچ گۓ ہیں۔پیپل کوٹھا علاقہ میں اس حادثے میں دو نوجوانوں کے جاں بحق ہونےسے غم ورنج کی لہر دوڑ گئ ہیں۔ اسی دوران جامنیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق جامنیر۔پہور سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔اس کام کےلۓ پانی کا ٹینکر ڈرایور کا ٹینکر سے قابوں چھوٹ جانے کی وجہ سے ٹینکر کھڈ میں گرجانے کا حادثہ پیش آیا۔جس ٹینکر ڈرایور ٹینکر کے نیچے دب جانے سے ہلاک ہوگیا۔ریاست بھرمیں پانی کی قلت ہونےسے اور ریاست بھر میں سڑکوں کےکام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔سیمینٹ کےکام کےلۓ ٹینکر کے ذریعے پانی کا نظم کیا جاتاہے۔پانی سے بھراہوا ٹینکر پلٹ جانے سے کھڈ میں جا گرا۔اس حادثے میں ٹینکر ڈرایور نیانیشور بلی رام پاٹل عمر( ٣٧ موۓگاوں ) کی موت واقع ہوگئ۔جاۓ حادثے پر ریاستی آبی وسائل کے وزیر گریش مہاجن نے دورہ کیا۔پہور پولیس اسٹیشن کےڈپٹی انچارج سرساٹھ یہ جاۓحادثہ پہونچ چکے تھے۔