ایک نوجوان نے کیجری وال کو تھپڑ ماردیا

نئی دہلی، 4 مئی.دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال کو سنیچر کے دن مغربی دہلی کے موتی نگر علاقے میں ایک روڈ شو کے دوران ایک نوجوان نے تھپڑ ماردیا۔مسٹر کیجری وال مغربی دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار بلبیر سنگھ جاکھڑ کے حق میں کھلی گاڑی پر سوارہوکر روڈ شو کررہے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان اچانک بھیڑ میں سے آیا اور گاڑی پرسوار ہوکر گالی بولتے ہوئے انہیں تھپڑ ماردیا۔اس کے فورا بعد پارٹی کارکنوں نے حملہ کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور بعد میں اسے پولس کے حوالے کردیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading