ہنگولی میں بھیانک سڑک حادثہ7افراد ہلاک

0 5

واشیم کے زائرین کی جیپ کوٹرک نے ٹکر ماری

66D7D752-337B-4BF2-9392-63D9C0AE1D2B_INLVPF

ہنگولی:21ستمبر(فیروزپٹھان)ہنگولی – واشیم-ہنگولی سڑک پر کالگاو¿ںپھاٹہ پرانناپورنا اسکول کے قریب ایک ٹرک اور جیپ کے درمیان بھیانک تصادم ہوگیا۔جس میں چھ شیوسینکوں کی دردناک موت ہوگئی جبکہ ایک دوران علاج فوت ہوگیا ۔دوشدیدزخمیوں کوناندیڑاسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔جس میں ایک کی حالت تشویشناک تھی جس کی بعد میںموت ہوگئی ۔یہ واقعہ کل شب تقریبا دیڑھ بجے رونماہوا.مہلوکین میں راجو وشنو دھامنے‘، انیل گجانن چوہان ‘سوپنل رام ‘ گنیش ہزارے ‘ نرسمہا سوپان، ستیش نارائن اور مدن جیاجی چوہان شامل ہیں ۔زخمی میں سکھارام جادھوشامل ہے. اس واقعے کے بارے میں اطلاع ملتے ہی دیہی پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر ماروتی تھورات ، پولیس انسپکٹر کشور پوٹے ‘پولیس انسپکٹر پوار پنڈال جائے حادثہ پہنچ گئے ۔جیپ نمبرMH 37-V2444 کوتیزرفتار ٹرک نمبر HR- 69-A-6855نے ٹکر ماری جس کی وجہہ سے اتنا بھیانک حادثہ رونما ہوا ۔حادثہ کے بعد مہلوکین کے چہرے اتنے مسخ ہوگئے تھے کہ انکی شناخت بھی مشکل ہوگئی ۔ پولس نے واشیم سے مہلوکین کے رشتہ داروں کوطلب کیا جنہوں نے شناخت کی اور نعشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیاگیا ۔سب کی نعشیں جیپ میں پھنس گئی تھی ۔دروازہ کھول کر باہر نکالاگیا ۔ایمبولنس 108 کے ذریعہ سبھی کو یہاں کے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا۔مہلوکین کے رشتہ داروںکے مطابق یہ تمام لوگ اونڈھاناگناتھ اوردیگر مقامات پرسیر و تفریح کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔