ناندیڑ:تنظیم بزم نور کی جانب سے مسجد چھوٹی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑ میں ایک عظیم الشان جلسہ یادحسین کا انعقاد عمل میں آیا آغاز جلسہ میں مولانا عبد العظیم رضوی خطیب و امام جامع مسجد ناندیڑ نے امام حسین کے مقصد شہادت کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آپ نے اپنی جان دیکر اسلام کے شجر کی آبیاری کی ہے ۔بعدہ مولانا شمس الدین صدیقی صاحب نے بھی امام حسین کی حقانیت کو آحادیث کریمہ کی روشنی میں ثابت فرمایا اخیر میں مولانا ڈاکٹر مرتضی علی صوفی قادری حیدرآباد نے اہل بیت کے فضائل ومناقب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی محبت کامیابی کی ضمانت ہے نیز یہ کہ ان کے ساتھ صحابہ کرام کی محبت ضروری ہے اخیر میان صلاۃ وسلام ودعا و تقسیم شربت کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہونچا جناب غلام محمد خان بابو بھائ گاڑی پورہ و ان کے رفقاء نے ملکر اسکو کامیاب بنایا کثیر تعداد میں علماء و ائمہ وسامعین نے اس پروگرام میں شرکت کی