بجلی کنکشن کاٹنے کی نوٹس اب واٹس اپ‘ایس ایم ایس اور ای میل ملے گی
ناندیڑ :26ستمبر ۔(ورق تازہ نیوز)بجلی بل کے بقایا دار صارفین کو بجلی کنکشن منقطع کرنے سے قبل 2003 کے ایکٹ کے آرٹیکل 56 کے مطابق میں تحریر ی نوٹس دینا لازمی ہے لیکن اب ڈیجیٹل کادور ہونے سے واٹس ایپ ‘ ایس ایم ایس ‘ای میل کے ذریعہ نوٹس روانہ کرکے بجلی کنکشن منقطع کرنے کو اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے منظوری دے دی ہے ۔جس کی وجہہ سے بقایہ داروں کابجلی کنکشن کاٹ دینے میں مزید سہولت ہوگئی ہے۔ڈسٹری بیوشن کمپنی بجلی ریگولیٹری کمیشن کے پاس بجلی نرخ میں اضافہ کی تجویز نمبر 1 9 5/2017، کے نتیجہ کے مطابق ریاست میں مہاوترن کے بقایہ داروں کو بجلی کنکشن منقطع کرنے کیلئے ڈیجیٹل موڈ کے مطابق واٹس ایپ ‘ ایس ایم ایس ‘ای میل کے ذریعہ نوٹس روانہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ڈیجیٹل نوٹس کوقانونی قرار دیاگیاہے. MSEDCL نے گزشتہ چند سالوں کے دوران گاہکوں کے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کو رجسٹر کیا ہے. جس کے ذریعہ صارفین کو بجلی سپلائی وبجلی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی معلومات مہاوترن کی جانب سے دی جارہی ہے۔مہاوترن نے ریاست بھر میں دو کروڑ5لاکھ اورناندیڑ سرکل میں 6 لاکھ 95ہزار898 گاہکوں کے موبائل نمبرس رجسٹر کئے ہیں ۔ناندیڑ ضلع کے 3 لاکھ 67 ہزار 248 صارفین اور پربھنی ضلع میں 1 لاکھ 84 ہزار 543 اور ہنگولی ضلع کے 1 لاکھ 44 ہزار 107 صارفین. اس فیصلے کے ساتھ، ڈیفالٹرز کو بجلی کی فراہمی کو روکنے کے لئے یہ زیادہ آسان ہو گیا ہے۔