ناندیڑ میں حضور قطب الاقطاب سیّدنا مخدوم میراں مکھا شاہ اولیاء ؒ کے عرس کی تیاریوں کا آغاز

0 110

ناندیڑ:26؍ستمبر ۔(ور ق تازہ نیوز)حضور قطب الاقطاب سیّدنا مخدوم میراں مکھا شاہ اولیاء جعفریہ اہل طبقاتُ العاشقان مداریہ رحمۃ اللہ علیہ بڑی درگاہ شریف گاڑی پورہ ناندیڑ مہاراشٹرا کی سالانہ تقاریب عرس مبارک کی شروعات ۱۴؍محرم سے 20؍ محرم الحرام عرس مبارک تک مکمل ہوتی ہے ۔اس سال440 ؍ویں عرس مقدس کی تقاریب کا آغاز کا بتاریخ ۱۴؍محرم الحرام مطابق 25؍ستمبر 2018ء؁ بروز منگل بعد نماز عصر محبوب المشائخ جانشین مَکّھا شاہی تقدس مآب حضرت سیّد شاہ محمد نصیر الدین جعفری مداری اہل طبقاتُ العاشقان مَکّھا شاہی صاحب سجادہ نشین و متولی مسجد خانقاہ بارگاہ امام سلسلہ عاشقانِ مَکّھا شاہی بڑی درگاہ شریف کی سرپرستی و نگرانی میں حسب روایت منعقد ہوئی ۔جس میں فاتحہ خوانی پیران سلاسل اہل طبقاتُ العاشقان مداریہ رحمۃ اللہ علیہ اجمعین کے بعد باب بارگاہِ مِکّھا شاہی و جانشینان جھلیہ شریف (پھول سے سجاوٹ ) پھولوں کا گچھہ لگایا گیا ۔مزار انور مَکّھا شاہی پہ صلوٰۃ سلام فاتحہ شجرہ خوانی دعائے خیر چادر گل عطر پوشی ولیٔ عہد صاحبِ سجادہ نشین سیّد محمد شہباز امین الدین جعفری مداری العاشقانِ مَکّھا شاہی نے کی۔اس سال صاحبِ سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف نے ۴۴۰؍ویں عرس شریف کو یادگار بنانے کے لئے عاشیقین مَکّھا شاہی کو چلہ گاہ و تبرکات ِ سیّدنا مَکّھا شاہ اولیاء و جانشینانِ مَکّھا شاہ اولیاء کی زیارت کا موقع عنایت فرمایا۔جس میں آپ کا کشکول مبارک، نشان پنجتن ، نشان کلش علم، کشتیٔ مبارک،پیراہن مبارک اور دیگر تبرکات کی ہر خواص و عام نے زیارت کر کے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں آپ کے وسیلہ سے دعائیں کی۔ اس طرح اس سال440؍ویں عرس مقدس کا شایان شان آغاز ہوا انشاء اللہ ۲۰؍محرم الحرام مطابق ۱؍اکتوبربروز پیر کو آپ کا عرس منایا جائے گا ۔بعد نماز عصر جلوس صندل شریف صاحب سجادہ نشین کے مکان سے نکل کر بڑی درگاہ شریف پہنچے گا ۔بعد نماز مغرب صندل مالی فاتحہ شجرہ خوانی و نیاز عام ہوگی ۔ معزز برادران اسلام شرکت فرماکر سعادت دارین حاصل کریں۔ اس طرح کی پریس نوٹ برادران سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف علیم الدین المَکّھا شاہی ،عزیز الدین المَکّھا شاہی ،ماجد المَکّھا شاہی، مدنی المَکّھا شاہی،انیس الدین المَکّھا شاہی نے جاری کی۔