ناندیڑ: 30 تمباکو فروخت کنندگانپر کارروائی

0 49

ناندیڑ: 26ستمبر(ورق تازہ نیوز)قومی تمباکو کنٹرول روم ڈسٹرکٹ ہسپتال، ناندیڑسے موصولہ اطلاع کے بموجب ضلع سول سر جن ڈاکٹر بی پی کدم اور نوڈل آفیسر ڈاکٹر ایچ آر. کنٹوروکر کی رہنمائی میں ضلع سطحی تمباکو کنٹرول ٹیم نے منگل، 25 ستمبر کو عمری شہر میںچھاپہ مارا ۔اس علاقہ میںتمباکو اور تمباکو کی مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں اور 2003 موپٹا قانون کی خلاف ورزی ہے کی اطلاع ملنے پر 30 تمباکو ریٹیلرز کے خلاف کاروائی کرکے900 29 ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ۔دستہ میں ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر سائی پرساد شندے، پروگرام آفیسر ڈاکٹرارچنا تیواری‘ پروگرام آرڈینٹر ڈاکٹر ڈاکٹر پردیپ بورسے اور سوشل ورکر بالاجی گیکواڈ، دیہی ہسپتال،عمری کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشیش کدم، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر پوجا کاڑے مقامی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کارے گاو¿نکر کی رہنمائی پولس نائیک سرودے موجود تھے ۔ناندیڑ ضلع کوپٹا قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور تعلیمی یا سرکاری دفتر کے احاطہ میں تمباکواور تمباکو سے تیار مصنوعات کی فروخت ہونے اسکی شکایت ڈسٹرکٹ تمباکو کنٹرول روم کو مطلع کرکے اس اہم کام میں تعاون کرنے کی اپیل ضلع سول سر جن ڈاکٹر بی پی کدم نے کی ہے۔