ایرنڈول کے قریب ٹرک اور ٹیمپوں کی آمنے سامنے ٹکر ، تھانہ کے مسلم خاندان کے تین افراد ہلاک اور پانچ شدید طور پر زخمی ،دعوت ولیمہ کےلۓ مارول جارہےتھے
جلگاؤں ١٨ ِ دسمبر ( سعیدپٹیل)جلگاؤں ضلع کی تحصیل ایرنڈول کے قریب پاتھر کھیڈا کے نزدیک آشرم شالا کے پاس قومی شاہرہ نمبر چھ پر شادی کے دعوت ولیمہ ( استقبالیہ تقریب) میں جانے والے ٹیمپوں ٹریول کو تیز رفتار ٹرک لاری نے سامنے سے زبردست ٹکر ماری جس کی وجہ سے ٹیمپوں ٹریول میں سوار مسافروں میں سے تین افراد کی جگہ پر ہی موت ہوگیئں ۔جبکہ دیگر پانچ افراد شدید زخمی بتاۓ گۓ ہیں۔یہ حادثہ آج صبع چھ بجے کے درمیان میں ہوا۔حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کےلۓ شاہرہ کی آمدورفت متاثر ہوئ تھی۔جس پولیس نے آمدورفت کو بحال کیا
۔اس تعلق سے ملی تفصیلات کے مطابق تھانہ کے سید و ملک خاندان کے افراد ضلع کے یاول تعلقہ کے مارول میں لڑکی کی شادی کی استقبالیہ تقریب میں ٹیمپو ٹریول (ایم ایچ زیرو چار جی پی ستاویس ستتیار )سے سفر کرہےتھے ۔صبع ساڑھے پانچ بجے کے قریب ایرنڈول سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر پاتھرکھیڈے گاوں کےپاس قومی شاہرہ نمبر چھ پرآشرم شالا کے نزدیک سامنے سے آنےوالے اڑیسہ سے ممبئ کی طرف جانے والے ٹرک( او آر پندره ایم او سات سو انسٹھ )کے ڈرایور نے راستے کی صورتحال کونظرانداز کرتے ہوۓ لاپرواہی سے تیزرفتاری سے ٹیمپوں ٹریول کوسامنے سے زبردست ٹکر ماری ۔اس حادثہ میں ٹیمپوں ٹریول میں سوار عارف محبوب ملک( عمر پچاس برس رہاہیش شادی ہال ممبرا تھانہ ) ،فیروز خان رشیدخان( عمر ایکتیس برس رہاہیش جیلانی ہاوس رابوڑی تھانہ ) ،طاہرہ بی نذیر سید (عمر پچاس برس شائین اپارٹمینٹ دوسری منزل رابوڑی تھانہ )یہ تینوں شديد زخمی حالت میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگۓ۔جبکہ کلیم یعقوب ملک (عمر اڑتالیس سال شہزاده اپارٹمینٹ مہاگیرا مغرب تھانہ )،صالحہ کلیم ملک ( عمر تیرتالیس سال شہزاده اپارٹمینٹ تھانہ )،مقصود علی سید (عمر چوالیس سال جیلانی ہاوس تھانہ ) ،نثارعلی سید (عمر بہتر سال جیلانی ہاوس تھانہ ) ،عالم بی شیخ (عمر پینتالس سال جیلانی ہاوس تھانہ ) یہ پانچ افراد شدید زخمی بتاگۓ ہیں
۔ان تمام پر جلگاؤں میں نجی اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔حادثے کی معلومات ملتےہی ایرنڈول پولیس اسٹیشن کے پی ایس آی ہرشل کلکرنی اپنے پولیس ساتھیوں کے ہمراہ حادثے کی جگہ پہونچ گۓ اور زخمیوں کو اولین علاج کےلۓ دہی اسپتال میں روانہ کیا۔اور نعشوں کوبھی دہی اسپتال روانہ کیا۔اسی طرح شاہرہ کی آمدورفت جلد از جلد شروع کروای۔اس موقع پر ایرنڈول پولیس اسٹیشن کے پی ایس آی ہرشل کلکرنی کے ہمراہ اے ایس آی نارائین پاٹل ،پولیس کانسٹیبل نلیش براہمنکر ، عقیل مجاور ،شریرام پاٹل موجود تھے ۔