کانگریس کا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے فیصلہ
ناندیڑ:18ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)حال ہی میں لوہا مجلس بلدیہ کے انتخابات میں بی جے پی کو بھاری ووٹوںسے اکثریت حاصل ہوئی۔لیکن اس چناو پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے۔کانگریس نے کہاکہ ووٹنگ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے ۔
کیونکہ الیکشن کمیشن کے دیئے ووٹوں کی تعداد اورووٹنگ مشینوں کے ووٹوں کی تعداد میں فرق آرہا ہے ۔کانگریس پارٹی ہائی کورٹ کادروازہ کھٹکھٹائے اس طرح کابیان کانگریس کے صدر بلدیہ عہدہ کے امیدوار سونو عرف وینکٹٰش سنگیوار نے پریس کانفرنس میں دیا ۔
لوہا مجلس بلدیہ کے نتائج 10٬ڈسمبر کوظاہرکئے گئے جس میں بی جے پی کو 13نشستوں پرکامیابی ملی ۔ بلدیہ ارکان کی کُل تعداد17 ہے اورسابق میںمجلس بلدیہ پر قابض رہنے والی کانگریس کو صرف نشستیں ملی ہیں ۔اس چناو میں بڑے بڑے امیدوار ہارگئے ۔اس لئے کانگریس نے ای وی ایم مشینوں پرسوال اٹھائے ہیں ۔سونوسنگیوار نے مختلف بوتھ پر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد اور ای وی ایم مشینوں میں درج ووٹوں میں فرق بتایا ۔ا س طرح ووٹینگ مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہونے کاسنگین الزام کانگریس نے عائد کیا ہے ۔
رائے شماری کے آٹھ دنوں بعد مشین کا اینڈریسٹ ٹیگ( سیل) تحصیل آفس سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر دستیاب ہوئی ہے جس سے کانگریس پارٹی کے تمام امیدواروں میں افراتفری کاماحول ہے ۔اسلئے ہائی کورٹ سے معاملے کو رجوع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔اس طرح کا سنگیوار نے کہا ہے ۔