نیوزی لینڈ حملہ : حیدرآباد کے لاپتہ بیٹے کا انتظار کررہا اہل خانہ ، اویسی نے بھی مانگی مدد

حیدرآباد: نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران ہوئی گولی باری کے بعد لاپتہ ، بھارتیہ نژاد سافٹ ویئر انجینئر کا ایک دن بعد بھی کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے ۔


نیوزی لینڈ دہشت گرد حملہ میں ز خمی حیدرآباد کےفرہاج احسن کا انتقال


انجینئر فرہاج احسن نیوزی لینڈ میں پچھلے سات سالوں سے کام کررہے تھے ۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں ۔ احسان کی ماں فاطمہ نے کہا کہ ہمیں ہمارے بیٹے کی ابھی تک کوئی جانکاری نہیں ملی ہے ۔ ہمیں اس کی بہت فکر ہے ۔

حیدر آباد سے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کیا کہ بتایا جاتا ہے کہ بھارتیہ نژاد کے فرہاز احسن بھی اسی مسجد میں گئے تھے اور لاپتہ ہیں ۔ ان کا پریوار حیدرآباد میں ہے ۔ میں ان کے پریوار کی فوری طور پر مدد کرنے کی گذارش کرتا ہوں ۔ حیدرآباد کے ہی رہنے والے ایک دیگر بھارتیہ احمد اقبال گولی باری میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کا نیوزی لینڈ کے ایک ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ ان کے بھائی خورشید جہانگیر نے یہ جانکاری دی ۔
#NewZealand #MosqueAttack #Hyderabad #AsaduddinOwaisi #UrduNews Aimim Asaduddin Owaisi Asaduddin Owaisi Zeenat khan – AIMIM

Leave a comment