اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: اردو کے لئے رسم الخط کی تبدیلی کی بحث اور وکالت کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے۔اس کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ اسے دائیں سے بائیں طرف لکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اردو زبان نہ صرف ایک مقبول عام زبان ہے بلکہ یہ ہندوستان کی خوبصورت گنگا جمنی تہذیب کی علامت بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی اخلاقیات اور قدروں کی شمولیتی نوعیت، باہمی ربط ، ایک دوسرے سے قربت اور زبانوں اور رسوم ورواج کو مالا مال کرنے کا وسیلہ رہا ہے۔ اردو زبان نہ صرف ایک مقبول عام زبان کے طور پر ابھر ی ہے بلکہ یہ ہندوستان کی خوبصورت گنگا جمنی تہذیب کی علامت بھی ہے۔

وزیر اعظم نے ا ن خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فرو غ زبان اردو کے مجوزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے لئے ارسال کردہ اپنے پیغام میں کیا ہے۔آج کے عالمی تناظر میں اردو کا تحفظ اور فروغ کے موضوع یہ تین روزہ کانفرنس یہاں 18مارچ سے شروع ہورہی ہے۔اس میں دنیا کے پندرہ ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔ اس کاافتتاح انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کریں گے جب کہ مہمان خصوصی کے طورپر مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار موجود ہوں گے۔

#PmNarendraModi #BJP #UrduLanguage #UrduNews Narendra Modi

Leave a comment