نیند کی کمی یا زیادتی سے ہو سکتی ہیں خطرناک بیماریاں، سنسنی خیز رپورٹ جاری

 نیند کی کمی یا زیادتی سے پھیپھڑوں کی بیماری کا خظرہ
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی یا زیادتی سے پھیپھڑوں کی بیماری کا خظرہ بڑھ جاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص 11 گھنٹوں تک کی ضرورت سے زیادہ نیند لے یا پھر صرف 4 گھنٹوں کی کم نیند لے تو اس میں پھیپھڑوں کی لاعلاج بیماری کا خظرہ 2 سے 3 گنا بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پورے دن میں جسم کو مناسب آرام دینے سے پھیپھڑوں کے سیل میں خرابی میں کمی ہونے لگتی ہے۔

برطانیہ کے محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کا اندرونی نظام جسم کے تقریباً ہر خلیے کو ریگولیٹ کرتا ہے، جسم کا اندرونی نظام 24 گھنٹے تک ایک طریقہ کار کے تحت کام کرتا ہے جس میں سونا، ہارمونز کا اخراج اور میٹابولزم کا کام کرنا وغیرہ شامل ہے اور ان تمام کاموں کے لیے سانس لینا سب سے اہم ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم یا زیادہ سونے کی وجہ سے ہونے والے پلمونری فائبروسز (پھیپھڑوں)کی ایک بہت ہی دردناک حالت ہے جو اس وقت لاعلاج بیماری ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس حالت سے بچنے کے لیے صرف احتیاط ہی ضروری ہے، اوسط نیند سے زائد سونے یعنی 11 گھنٹے تک کی نیند لینے یا پھر ضرورت سے بہت کم نیند لینے کی وجہ سے یہ مسائل سامنے آتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس حالت سے بچنے کے لیے صرف احتیاط ہی ضروری ہے، اوسط نیند سے زائد سونے یعنی 11 گھنٹے تک کی نیند لینے یا پھر ضرورت سے بہت کم نیند لینے کی وجہ سے یہ مسائل سامنے آتے ہیں۔

 

 

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading