کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی کے اس دعوے سے کہ ملک میں کوئی خوف کا ماحول نہیں ہے کیونکہ ان کے پارلیمانی حلقے کے وارانسی شہر میں گزشتہ سال 359 دنوں تک دفعہ 144نافذ رہی۔
محترمہ واڈرا نے ٹوئیٹ کیا ، ’’گذشتہ سال کے 365 میں سے 359 دن ، وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں دفعہ 144 نافذ العمل رہی ۔ اس کے باوجود ، وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے لئے ڈرنے والی کوئی بات نہیں ہے‘‘۔
On 359 out of 365 days in the year 2019, Section 144 was imposed in Varanasi town the P.M’s own constituency and he has the gall to say that people have nothing to fear?https://t.co/zsDkbNoszn
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) January 2, 2020
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’خوف کی فضا کی وجہ سے وارانسی میں سیاسی گفتگو پر خاموشی‘ کے عنوان سے ایک نیوز پیپر میں شائع خبر بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ جن چائے اور پان کی دکانوں میں بیٹھ کر لوگ سیاسی بحث کرتے تھے وہاں کا ماحول اب بدل گیا ہے ۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
