ناندیڑ:31جنوری ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ تا لوہا شاہراہ پر واقع سونکھیڑ گاو¿ں کے وڑے پوری دیہات میں آج شام سات بجے ایک معمر مولانا پر چار سال لڑکی سے دست درازی کا الزام عائد کیا گیاہے جس کے بعد اس علاقے میں کشیدگی کا ماحول تھا۔ ذرائع کے مطابق وڑے پوری گاو¿ں میں شب 7 ایک مولانا جن کی عمر50سال سے زائد ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک چار سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع میں گاو¿ں میں پھیلتی ہی کافی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی الرٹ ہوگئی۔ناندیڑ کے ایڈیشنل ایس پی دھنجے پاٹل اور دیگر پولیس افسران کی ٹیم بھی فی الفورجائے واردات پر پہنچ گئی ۔عوام کے غصے کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے اس مولانا کو اپنی حراست میں لے لیا ہے اور گاو¿ں میں احتیاط کے طور پر پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے ایسی طلا ع ہے کہ اس لڑکی کا تعلق دوسرے مذہب سے ہے جس کی وجہ سے حالات کونیا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خبر ہے کہ مولانا کو پولیس کی موجودگی میں ناندیڑروانہ کیا گیا ہے۔