اندیڑ:31جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)آئندہ لوک سبھا انتخابات کے مد نظر قطعی فہرست رائے دہندگان کی 31 جنوری کو اشاعت عمل میں آئی ہے اس لئے ووٹرس اپنے نام فہرست میں ہے یا نہیں اس کی تصدیق کرلیں جس کے لئے وہ متعلقہ رائے دہی مرکز کے بی ایل او ‘ تحصیل آفیس یا رائے دہی افسرسے ربط قائم کریں ۔ اس طرح کی اپیل الیکشن آفیسر ارون ڈونگرے نے کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق یکم جنوری 2019 تاریخ کے مطابق تصویر والے فہرست رائے دہندگان نظرثانی پروگرام کے تحت یکم ستمبر تا30 نومبر 2018 کے دوران ناندیڑ ضلع کے نو اسمبلی حلقہ انتخاب میں فہرست رائے میں ناموں کا اندراج درست اور ناموں کو حذف کرنے کے علاوہ دعوے اعتراضات آن لائن اور آف لائن طلب کیے گئے تھے اس پروگرام کے تحت فارم نمبر 6 کے تحت ایک لاکھ 16733 درخواست دستیاب ہوئی تھی جس میں سے ایک لاکھ 12488 درخواست کو منظور کیا گیا تھا جبکہ نمونہ نمبر 7 کے 16606 درخواستوں میں سے 16 ہزار 33 درخواست کو منظور کیا گیا