ناندیڑ:19نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)آج سے ناندیڑتا دہلی ہوائی سروس کاشاندارافتتاح عمل میں آیا ۔ ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ و سابقہ وزیراعلیٰ اشوک راو¿ چوہان نے ہوائی سروس کاافتتاح کیا۔ ہفتہ میں دو دن پیراور جمعرات کو چلنے والی اس سروس کیلئے ائیر انڈیا نے 1a22مسافروں کے گنجائش والے طیارے کا نظم کیا ہے۔اس سے قبل ناندیڑ ۔ امرتسر ہوائی سروس کا بھی آغاز ہوا۔ ہفتہ اوراتوار کو یہ سروس جاری ہے جبکہ ناندیڑتاممبئی و ناندیڑتا حیدرآباد سروس بھی اچھی طرح جاری ہے جس کو عوام کا بھرپور تعاون مل رہا ۔آج افتتاح کے بعد اشوک راو¿ نے دہلی پرواز کرنے والے مسافروں کواپنے ہاتھوں بورڈئنگ پاس بھی دیا ۔