ناندیڑ:19نومبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر کے زیر سرپرستی آ ل مہاراشٹر وکرناٹک ”سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ“ 22اپریل 2018 کو ناندیڑضلع کے مختلف امتحانی مراکز پر منعقد کیاگیاتھا جس کے نتائج کا اعلان ان شااللہ 23نومبر بروزجمعہ بعدنماز مغرب بمقام مسجد قمرالدین ہتائی ناندیڑ میں کیاجائے گا۔ اس پروگرام میں ریاستی سطح پر مقام حاصل کرنے والے اورممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو اسناد‘ مومنٹو اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اسی مناسبت سے ایک اجلاس عام منعقد کیاگیاہے جس کی صدارت محترم ڈاکٹرسعیداحمد صاحب فیضی (امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر)فرمائیںگے ۔اور محترم شکیل احمدصاحب فیضی ( امیر جمعیت اہلحدیث مالیگاو¿ں) مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس اجلاس عام میںفضیلتہ الشیخ فضل الرحمن محمدی حفظہ اللہ (ناظم اعلیٰ صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر)‘ فضیلتہ الشیخ ابوزید ضمیر حفظہ اللہ (داعی ومبلغ پونہ) اورفضیلتہ الشیخ فیض اللہ مدنی حفظ اللہ (داعی ومبلغ کویت) کے ایمان افروز بیانات ہوں گے ۔ تمام شرکائے مقابلہ سے مع سرپرست حضرات اوربرادران اسلام سے بلاتفریق مسلک کثیرتعداد میںشرکت کی گزارش ہے ۔ خواتین لئے پردہ کانظم رکھا گیا ہے ۔اس طرح کی اطلاع محمدیوسف محمدی امیر جمعیت اہلحدیث ناندیڑ نے دی ہے۔