ناندیڑ:19نومبر ۔(نامہ نگار)شہرکے دت نگر میں 4 فروری کو ایک پولس ملازم شیواجی شندے کاپتھروں سے کچل کر بے رحمانہ قتل کیاگیاتھا ۔اس معاملے میں ملوث قاتل تلجا سنہہ ٹھاکور آج بھی پولس کی گرفت سے باہر ہے ۔ آج تک پولس اسکا پتہ لگانے میں ناکام ہے ۔ناندیڑ پولس کرائم برانچ میں خدمات انجام دینے والے شیواجی شندے 4فروری کو لانڈری کی دوکان پر جارہاتھا کہ دت نگر میں تلجا سنہہ ٹھاکور نے اُس پر بڑا پتھر ڈال دیا سکے بعد اسے پتھروں سے کچل دیا ۔قتل کے بعد ملزم موٹرسائیکل پرفرار ہوگیاتھا۔ پولس نے موٹرسائیکل سوار سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی لیکن اس وقت پولس کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔شیواجی نگرپولس نے قاتل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی اسکے بعد ایل سی بی کی مدد سے چار دستے تشکیل دئےے گئے ۔جو پڑوسی ریاست تیلنگانہ اور آندھر ا میںتلجاسنگھ کوتلاش کیا لیکن کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ۔اسکے بعد پولس نے تلجاسنگھ کی معلومات دینے والے کوگیارہ ہزار روپے انعام دینے کااعلان بھی کیا لیکن ابھی تک نو ماہ بعدبھی پولس کے ہاتھ کوئی ٹھوس سراغ نہیں لگا ہے ۔