ناندیڑ:برہم کسانوں نے دودھ پھینک کر احتجاج کیا

ناندیڑ:12جنوری(ورق تازہ نیوز)وسرنی علاقہ میں سرکاری دودھ ڈیری میں تین ہزار لیٹر دودھ جمع کرنے کی گنجائش ہے لیکن اس سے زائد دودھ آنے پر اسے لینے سے انکار کرنے پر برہم کسانوں نے دودھ ڈیری کے روبرو سینکڑوں لیٹر دودھ پھینک کر احتجاج کیا ۔

ناندیڑ کی سرکاری دودھ ڈیری میں عثمان نگر ‘کاسرکھیڑا اورنرسی و لوہاکے سینکڑوں کسان بڑے پیمانے پر دودھ لاکردیتے ہیں ۔ ناندیڑ کی وسرنی میں وا قع دودھ ڈیری میں روزانہ تین ہزار لیٹردودھ جمع کرنے کی گنجائش ہے ۔ضلع میں خشک سالی کی صورتحال کے مدنظر کسانوں نے زراعت کے علاوہ دیگر کاروبار کرنے کا ارادہ کیا ہے اسلئے وہ دودھ کاکاروبار کررہے ہیں ۔ ایسے میں سرکاری دودھ ڈیری میں دودھ جمع کرنے کی گنجائش میں اضافہ نہ کرنے سے کسانوں کو پریشانی ہورہی ہے ۔

کل سنیل ہنبرڈے کے علاوہ دیگر کسان اپنا دودھ ڈیری میں دینے کےلئے آئے تھے لیکن ڈیری انتظامیہ نے دودھ لینے سے صاف انکار کردیاجس کے بعد کسانوں نے بطور احتجاج سینکڑوں لیٹردودھ سڑک پر پھینک دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading