مالیگاؤں(عامر ایوبی /پریس ریلیز) پائلٹ بننے کیلئے صحیح رہنمائی اور فیملی کا سپورٹ ضروری ہے نیز پائلٹ بننے میں کوئی بھی مذہبی اڑچنیں نہیں ہے۔ ان خیالوں کا اظہارمالیگاؤں شہر سے اولین پائلٹ بننے کا شرف حاصل کرنے والی عالیہ تبسم شفیق احمد نے مالیگاؤں کلب اور سٹیزن کیمپس کے اشتراک سے منعقدہ پروگرام میں کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات اور عمائدین شہر نے شرکت کیں۔
اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والی عالیہ تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ جس مقام پر پہنچی ہے۔ اس میں اس کے والدین کا سپورٹ اور اللہ رب العزت کی خوشنودی شامل ہے۔
عالیہ تبسم نے ہال میں موجود طالبات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بجائے میڈیکل اور ٹیچنگ فیلڈ میں جانے کے کچھ دوسرے کورسیس کی جانب سوچنا چاہئے کیونکہ زمانہ جس رفتار سے ترقی کر رہا ہے نت نئے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں جس سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے۔
عالیہ تبسم نے مزید کہا کہ شروع میں انھیں بھی غلط رہنمائی دی گئی تھی لیکن ان کے والدین کی کوششوں کو اور خود ان کی پائلٹ بننے کی جستجو نے انھیں آج اس مقام پر پہنچا دیا کہ اب وہ دن دور نہیں جب وہ کمرشیل پائلٹ کا باقاعدہ لائسنس حاصل کر لے گی۔
انھوں نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پائلٹ بننے میں کوئی بھی مذہبی پریشانی نہیں آئی کیونکہ وہ ہمیشہ برقعہ میں ہی فلائنگ کلاسیس جایا کرتی تھی البتہ ٹریننگ کے وقت یونیفارم اور فلائنگ کلب کے مطابق انھیں لباس تبدیل کرنا پڑتا تھا ورنہ وہ ہمیشہ اسلامی لباس ہی زیب تن کرتی ہے۔
عالیہ تبسم کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے سٹیزن کیمپس روح رواں و ماہر تعلیم ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ آج یہ بہت خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے شہر سے ایک لڑکی نے نا مساعد حالات کا سامنا کرتے ہوئے پائلٹ کی ٹریننگ مکمل کی جس میں اس کی فیملی کا تعاون حاصل رہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے مالیگاؤں کلب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا تعلیم کے میدان میں کلب کی خدمات قابل ستائش ہے۔
دوران پروگرام ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے سٹیزن کیمپس کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم ( لیگل ایڈوائز جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کا شال کا نذرانہ پیش کر استقبال کیا۔ دوران پروگرام مالیگاؤں کلب اور دیگر کی جانب سے تحفہ طائف پیش کئے گئے۔ پروگرام میں کسی وجہ سے شرکت نہ کر سکے متین حفیظ (ٹائمز آف انڈیا )پروگرام کے کامیاب انعقاد پر سٹیزن کیمپس اور مالیگاؤں کلب انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلب کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جا ئے تا کہ لوگ ان سے ترغیب حاصل کریں۔
پروگرام کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے مالیگاؤں کلب کے اہم رکن مجاہد سلطان (Co-Admin) نے کہا کہ کلب کی روایت رہی ہے کہ کلب نے ہمیشہ نسل نوکو تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے رول ماڈل پیش کئے ہیں اور آج کا پروگرام اسی سلسلہ ک ایک کڑی ہے۔ پروگرام کی نظامت عارف دلاور اور رضوان ربانی نے بحسن خوبی انجام دی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
پروگرام کے انعقاد میں پیش پیش رہنے والے معاذ ایوبی نے کہا کہ عوام کے سامنے تعلیمی رول ماڈل پیش کرنے کی روایت قابل ستائش ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اسے ایسی سے جاری رہے گی اور وہ اس کے انعقاد میں اپنا تعاون دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔
اس پروگرام میں مسعود میڈیکل، عمر فاروق (الخدمت) ،پپو صدیقی( نیچر فوٹو گرافر)، عبدالصمد عثمانی ، لئیق ٹائم شاپ ، ناصر رائل، خلیل عباس (شامنامہ)، عزیز ریاض، عبدالاحد ، عمران نورنگ، مجاہد الاسلام، زاہدامین، امتیاز اسمارٹ، زاہد پاوئے، معاذ ایوبی، شفیق کلر، شاہد سرگم ، اے آر انصاری، مشتاق ایم آر، کاشف سمن (رسائٹ ٹوڈے) و دیگر شامل رہے۔