نئی پرلی۔نگر براڈ گیج ریلوے لائن پر آج پہلی باراحمد نگر تا آشٹیی مسافرٹرین چلے گی

ناندیڑ:3 فروری۔( ورق تازہ نیوز) مراٹھواڑہ میں ایک اور نئی ریلوے لائن پر کل 4فروری سے ٹرین چلے گی ۔ پرلی۔بیڑ احمدنگر ریلوے لائن پر پہلی بار نگر سے آشٹی مسافرٹرین 4فروری سے چل رہی ہے ۔ نگر تا آشٹی براڈ گیج ریلوے لائن 67کلومیٹر ہے ۔ اوراس پر پہلی بار مسافرٹرین چلے گی ۔ اس لائن کاافتتاح وزیراعظم نریندر مودی آن لائن کریںگے ۔ان کے ساتھ وزیر ریلوے اشون کمار ‘مملکتی وزیر ریلوے راو صاحب دانوے ‘بیڑ کی رکن پارلیمان پریتیم تائی منڈے اوراحمدنگر جنوب حلقہ کے ایم پی ڈاکٹرویکھے پاٹل ہوںگے ۔

نگر ۔پرلی لائن کی مکمل لمبائی 261 کلومیٹر ہے ۔ نگر سے آشٹی 67کلومیٹر کی مسافت ہے 67 کلومیٹر کا پٹریوں کی تنصیب وغیرہ کا کام مکمل ہوچکاہے اورگزشتہ ماہ میں افسران نے نگر ۔آشٹی لائن کا معائنہ بھی کیاتھا ۔ اس لائن کے شروع ہونے سے مراٹھواڑہ اورمغربی مہاراشٹ کے عوام کوکافی فائدہ پہنچے گا۔ کاروبار اور صنعت میں ترقی ہوگی ۔ واضح ہو کہ پرلی سے سکندر آباد اورگنگاکھیڑ تا پربھنی براڈ گیج پر ریل گاڑیاںچلتی ہیں ۔ ناندیڑاورپربھنی کے مسافروں کوپرلی ۔احمدنگر لائن کے شروع ہونے سے بڑی سہولت حاصل ہوجائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں