مکمل لباس پہنو یا فلائٹ سے اترو: ایئر لائنز کا لڑکی کو فرمان

انگلینڈ: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ‘ایملی او کانر’ نام کی خاتون نے اپنی آپ بیتی ظاہر کی ہے ۔ دراصل 21 سالہ ایملی او کانر انگلینڈ کے برمنگھم سے کینیری آئیلینڈ جارہی تھی ۔ ایملی جب فلائٹ میں پہنچی تب تھامس کک ایئر لائنز کے سٹاف نے ان سے کہا کہ جو کراپ ٹاپ اور ہائی ویسٹ پینٹ آپنے پہنی ہے اسے بدلنا یا پھر ڈھکنا پڑے گا ۔ خاتون اس واردات کو لے کر سوشل میڈیا پر اپنا غصہ ظاہر کیا ہے ۔ جس کے بعد کک ایئر لائنز نے معافی مانگی ۔ یہ واردات 12 مارچ کی بتائی جارہی ہے ۔

خاتون کے مطابق فلائٹ سٹاف کے اعتراض کے بعد انہوں نے مسافروں سے پوچھا بھی کہ انہیں میری ڈریس سے تکلیف ہے کیا ؟ لیکن اسی پر کسی نے کوئی جواب نہیں دیا صرف وہاں بیٹھے ایک شخص نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ اپنا منہ بند کرو اور اس کے اوپر خاموشی سے جیکٹ پہن لو ۔ ایملی کا ہنا ہے کہ جب اس شخص نے میرے ساتھ بد تمیزی کی تو فلائٹ سٹاف وہاں کھڑا سب کچھ دیکھ رہا تھا کسی نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا ۔ جس کے بعد نہ چاہتے ہوئے بھی خاتون نے جیکٹ پہنی۔ نہیں تو وہ لوگ تب وہیں کھڑے رہے اور میرا سامان باہر پھینکنے کی تیاری میں تھے ۔

#HalfDress #FullDress #Flight #Airlines #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading