بھیونڈی (شارف انصاری ):- بھیونڈی شہرمیں واقع آدرش پارک کے احاطے کے اجئے نگر علاقے کی ایک کچڑا کنڈی سے ملے سینکڑوں آدھاركارڈ کو لے کر شہر میں کھلبلی مچ ہوئی ہے ۔ آدھار کارڈ کی معلومات ملنے سے شہریوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوکر اسے دیکھنے میں مصروف ہو گئی کہ آدھار کارڈ اس میں ان ہیں یا اور کسی کے ہیں اس خبر کی معلومات ملنے پر پولیس نے آدھار کارڈ برآمد کر اسے پوسٹ آفس کے دفتر کو سپرد کر دیا ہے ۔ اس طرح کوڑے دان میں لاوارث ملے آدھار کارڈ کو لے کر طرح طرح کے امکانات ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بوگس ووٹنگ کے لئے آدھاركارڈ بنایا گیا تھا۔
بیدار شہریوں نے اس حساس معاملے کی جانچ کی مانگ پولیس و الیکشن کمیشن سے ہے ۔
بھیونڈی کے پاش علاقے اجئے نگر کی ایک کچڑا کنڈی سے مقامی لوگوں کی اطلاع پر نظام پورہ پولیس نے تین سو سے زیادہ آدھار کارڈ برآمد کیا ہے ۔جو اجئے نگر، گوکل نگر، آدرش پارک، كھڑگ روڈ، كومبڑپاڑہ وغیرہ علاقے کا ہے۔ پولیس نے برآمد آدھاركارڈ کو پوسٹ آفس دفتر میں جمع کر دیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق کچڑا کنڈی میں کہی میرا آدھاركارڈ تو نہیں اسے دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں کی کچڑا کنڈی کے پاس بھیڑ امڈ پڑی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ تمام برآمد آدھاركارڈ سال 2015 میں بنائے گئے تھے مذکورہ آدھاركارڈ یہاں کون اور کیوں پھینک دیا؟ اس کی جانچ میں پولیس لگی ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کہی مذکورہ آدھاركارڈ کو بوگس ووٹنگ کے لئے تو نہیں بنا کر رکھا گیا تھا۔ شاید پکڑے جانے کے خوف سے اس کو کچڑا کنڈی میں پھینک دیا گيا ہوں ۔ فی الحال پولیس اس کی جانچ کر رہی ہے ۔ لیکن انتخابات سے پہلے برآمد آدھاركارڈ کو لے کر علاقے میں تشویش کا ماحول ہے ۔