اورنگ آباد: ( ورق تازہ نیوز ) اورنگ آباد سے منماڑ کے درمیان ریلوے لائن بلاک ہونے کے باعث ٹرین نمبر 88 176 دھرم آباد منماڑمراٹھواڑ ایکسپریس 1 3 جنوری اور2 ۔5۔7فروری کو منسوخ کردی گئی ہے۔ مذکور و ٹرین دھرما آباد سے اورنگ آباد تک مقررہ وقت پر چلے گی جبکہ سےٹرین نمبر7 8 6 7 1| جو منماڑ سے دھرم آباد مراٹھواڑ ہ ایکسپر لیس بھی مندرجہ بالا تواریخ میں منسوخ کر دی گئی ہے ۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹرین روٹ پر ریلوے لائن کافی ختہ ہو چکی ہے جس کی مرمت بہت ضروری ہے اس لئے ریلوے انتظامیہ نے مندرجہ بالا تواریخ میں درستی کے کام کا فیصلہ لیا ہے اس کی وجہ سے ددھرم آباد سے منماڑ چلنے والی مراٹھواڑہ ایکسپریسو منسوخ کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس طرح ناندیڑممبئی ناندیڑ تپون ایکسپریس بھی مندرجہ بالا میں دس منٹ دری سے چلے ۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو اس خبرسے آگاہ کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ مراٹھواڑہ میں خاص طور پر ٹریک بہت ہی پرانے ہیں اور خستہ ہونے کی وجہ سے یہاں پرٹرنیوں کی رفتار بھی کم کردی جاتی ہے لیکن اب ریلوے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور لائن کی مرمت کا کام جاری ہے جس کے بعد امکان ہے کے ٹرین کی رفتار بھی بڑھے گی ۔