محبوبہ کے گھر جا کر ملنا عاشق کے گلے پڑ گیا گھروالوں کو شک ہوا تو محبوبہ نے ایسی جگہ چھپا دیا ، عاشق نے تڑپ تڑپ کا اپنی جان دیدی

لنگرسرائے میں محبوبہ نے اپنے عاشق کو گھر والوں سے چھپانے کے لئے صندوق میں چھپایا جس کے بعد عاشق دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ملوک والا کا رہائشی مشتاق بلوچ اپنی کزن سے محبت کرتا تھا تاہم اس کی شادی کہیں اور ہوگئی، محبت کا پاگل پن مشتاق بلوچ کو وہاں تک کھینچ لایا، ہفتے کی رات مشتاق اپنی کزن رانی کے گھرپہنچا تو گھر والوں کو شک ہوگیا
لڑکی نے شبہ دورکرنے کیلئے مشتاق کو صندوق میں بند کیا اورتالا لگادیا۔ڈیڑھ گھنٹہ صندوق میں بند رہنے پرمشتاق کا دم گھٹنے لگا تواسے شورمچایا جس پر گھروالوں کو مشتاق کی موجودگی کا علم ہوا توانہوں نے صندوق پرایک اورتالا لگا دیا، مشتاق بلوچ صندوق کے اندرچلاتا رہا اورکچھ دیر بعد دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہارگیا ٗپولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیا اورپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading