لاتور کے عاشق جوڑے نے ناندیڑمیں خودکشی کر لی

ناندیڑ: 22فروری(ورق تازہ نیوز)لاتورضلع کے عاشق جوڑے نے ناندیڑضلع کے مکھیڑ تعلقہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق لاتور ضلع جل کوٹ تعلقہ کے پیڑنور کے ساکن پارس نروتی عمر 25 سال اور دھنسری مادھو جادھو عمر 20سال یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن ان کے گھر والے ان دونوں کی محبت کے خلاف تھے ۔لڑکی ناندیڑ کے ایک کالج میں سیکنڈ ایر کی طالبہ تھی ۔وہ ڈیڑھ ماہ قبل اپنے گاو¿ں گئی تھی جبکہ پارس 21 فروری کو گاو¿ں کی شادی کی تقریب میں دوپہر 3 بجے آیا تھا اس کے بعد یہ دونوں بھی ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ تعلقہ کے کاسرواڑی گاو¿ں میں پہنچے اور اس کے بعد دونوں نے ایک درخت سے پھانسی کا پھندا باندھ کر خود کشی کر لی آج صبح 10بجے اس بات کا انکشاف ہوا اس معاملے میں پولیس نے پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے طباخی موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading