ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) اینٹی کرپشن بیورونے ایک ہی دن میں کاروائی کرتے ہوئے تین رشوت خور سرکاری ملازمین کو حراست میں لیا ہے جن میں ایک لوہا کا تلاٹھی اور اس کا معاون پولیس پاٹل ہے جبکہ تیسرا اپاہج مہا منڈل کا وصولی انسپکٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناندیڑ شہر کے ایک شخص نے 50000 روپے کے قرض کیلئے مہاراشٹراسٹیٹ اپاہج مالیاتی وترقیاتی کارپوریشن کے پاس درخواست دی تھی اس محکمے کے وصولی انسپکٹر کر کرشنا تلجارام یادو نے تین ہزار روپیہ کے رشوت کا مطالبہ کیا تھا لیکن کسی طرح معاہدہ ڈھائی ہزار روپیہ میں طے ہو گیا لیکن اس دوران اس شخص نے اینٹی کرپشن بیورو سے ربط قائم کرکے اس رشوت خور سرکاری ملازم کے خلاف شکایت درج کروائی جس کے بعد ا ے سی بی دستے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کورشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ دوسرا واقعہ میں 20 فروری کو شکایت کنندہ نے درخواست دی کہ لوہا کے تلاٹھی ایم وی کدم نے چوبیس سو روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور اس رقم کو اپنے معاون پولیس پاٹل شری رنگ نروتی مہابلے کو دےنے کے لیے کہا تھا۔ جس کے مطابق گزشتہ لوہا کے مکتائی نگر میں اے سی بی نے جال بچھا کر پولیس پاٹل کو چوبیس سو روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا ۔اس معاملے میں لوہا پولیس نے تلاٹھی کدم اور پولیس پاٹل کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔ مذکورہ دونوں کارروائیوں میںاے سی بی محکمے کے پولیس انسپکٹر بلونت بلے گاو¿نکر‘ پولس ملازم ایکناتھ گنگاتر‘ انکوش گاڈیکر ‘ نریندر بوڑکے‘ ہنومنت بورکر‘ماروتی کوسگر‘امرجیت سنگھ چودھری اور شیخ مجیب نے حصہ لیا۔
ناندیڑ: ڈکیتی کی واردات میں ملوث مفرور ملزم گرفتار
ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)اردھاپور تعلقہ کے گن پور میں 16 نومبر 2018 کو ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی تھی جس میں ملوث فرار ملزم رام داس کولاتور پھاٹہ19 فروری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔گن پور میں 16 نومبر 2018 کو ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوئی تھی اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس ڈکیتی کی واردات میں ملوث چانددو عرف راجہ رام داس موہتے اس واقعے کے بعد سے فرار تھا لیکن گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ لاتورپھاٹہ کے پاس روپوش ہےَ جس کے بعد لوکل کرائم برانچ دستے نے کارروائی کرتے ہوئے جال بچھا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جب پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے قبول کیا کہ وہ ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا اس ملزم کواردھاپور پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔یہ کارروائی ایل سی بی کے پی ایس ایل وینائیک شیڑکے ‘سدانند واگھمارے‘ ہیڈ کانسٹیبل پیراجی گائیکواڑ وغیرہ نے حصہ لیا۔