آل راونڈرعرفان پٹھان جمعرات کوکیربیائی پریمیرلیگ (سی پی ایل) کےکھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں شامل ہونےوالے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ اس سے وہ غیرملکی ٹی 20 لیگ میں کھیلنےوالے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ بی سی سی آئی سے انہیں نوآبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) مل پاتا ہے یا نہیں۔ بی سی سی آئی کا ہندوستانی کرکٹروں کی بی بی ایل، سی پی ایل اوربی پی ایل جیسے لیگ میں شرکت کولے کر سخت رویہ رہا ہے۔
سی پی ایل 2019 کے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ جمعرات کواعلان کیا گیا، جس میں عرفان پٹھان واحد ہندوستانی کے طورپرشامل ہیں۔ طویل وقت س ٹیم انڈیا سے باہرچل رہےعرفان پٹھان نے ہندوستان کی طرف سے 29 ٹسٹ، 120 ونڈے اور24 ٹی -20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 301 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کےعلاوہ عرفان پٹھان کےنام پر2800 سے بین الاقوامی رن درج ہیں۔