اورنگ آباد ۔ ہیپی ٹوہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی یومِ خواتین کے موقع پرفرض شناس عہدیدار کا روایت کے مطابق کتاب اور شال دے کر استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اورنگ آباد ضلع کی نئی دیہی پولیس سُپریٹینڈنٹ (SP)محترمہ موکشدا پاٹل میڈم کا کتاب اور شال دے کر استقبال کیا گیا ۔
اس کے بعد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محترمہ پریا رانی پاٹل میڈم(ثانوی)اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محترمہ محترمہ اشونی لاٹھکر میڈم(پرائمری ) اور ناضرِ تعلیمات سنگیتا ساڈونکے کا کتاب اور شال دے کر استقبال کیا گیا۔اور ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی اب تک کی کارکردگی سے واقف کرایا گیا۔ان تمام نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اکثر اخباروں میں اس فاؤنڈیشن کی کارکردگی کے بارے میں پڑھتے ہیں ۔
ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے کہ طلباء اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئےہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن مسلسل جدوجہد کر رہا ہے۔اس موقع پر ہیپی ٹوہیلپ فاؤنڈیشن کے ریاستی صدر شیخ عبدالرحیم سر، نائب صدر ارشد پٹھان سر اور شفیق پٹھان موجود تھے ۔