ناندیڑ:8مارچ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے سینئر سیاست داں اور روزنامہ ناندیڑ عالمی تحریک کے مدیراعلیٰ جناب الطاف ثانی صاحب نے آج 8مارچ کو مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ بھینسہ(تلنگانہ) میں پارٹی کے سینئر قائد ین کی موجودگی میں انھوں نے ایم آئی ایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ایسی بھی اطلاع ہے کہ انھیں ضلع سطح کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ چند مہینوں سے اس طرح کی خبریں گشت بھی کررہی تھی کہ الطاف ثانی صاحب مجلس میںشمولیت اختیار کررہے ہیں ۔اورآج باضابطہ موصوف نے اپنی نئی سیاسی اننگ کا آغاز کردیا ہے۔انکی مجلس میںشمولیت سے پارٹی عہدیداران و کارکنان نے مسرت کااظہار کیا ہے ۔
