عالمی شہرت یافتہ ترقی پسندشاعرساحرلدھیانوی کی ڈائریاں کباڈی کی دوکان میں ملیں!

ممبئی:(ایجسیز)عظیم اردوشاعروگیت کار ساحر لدھیانوی کے انمول خطوط‘ڈائریاں ‘نظم اور تصاویر ممبئی کے ایک کباڈی کی دکان میں پائی گئیں اور ایک این جی او نے اس کے تحفظ کےلئے محض تین ہزار روپے میں اسے خرید لیا ۔ممبئی کے فلم ہیرٹیج فاونڈیشن کو جو ایک این جی او ہے حال ہی میں یہ چیزیں جوہو کی ایک کباڈی کی دکان میں اخبارات و رسائل کے ڈھیر میں ملی اور اب یہ تنظیم اسے محفوظ کرنے اور اس کی نمائش کرنے کاارادہ رکھتی ہے ۔فلم ہیرٹیج فاونڈیشن کے عہدیدار شیویندرسنگھ ڈونگر پورنے کہاکہ ان ڈائریوں میں روزمرہ کی مصروفیات درج ہیں جیسے انہیں گیے کی ریکارڈئنگ کیلئے کہاں جانا ہے ۔اس کے علاوہ ان کے saherدوسرے واقعات بھی اس میں لکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ کئی نظمیں اور نوٹ بھی تحریر ہیں۔
ان نوٹس کاتعلق ان کے اشاعت”گھر پر چھائیاں“ سے ہے ۔ بعض ایسے خطوط ہیں جو انہیں اس وقت کی اہم شخصیات جیسے موسیقار روی ‘ اور ان کے دوست اور شاعر ہربنس نے تحریر کئے تھے ۔بعض خطوط اانگریزی اور اردو میں ہیں ۔اس کے علاوہ باقی تمام کام اردو میں موجود ہیں۔ ساحرلدھیانوی کی بعض تصاویر میں وہ اپنی بہنوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں جو پنجاب میں ان کے آبائی گھر میں لی گئی ہیں۔فاونڈیشن کے ماہرین ان نظموں کاتجزیہ کررہے ہیں اورپتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان میں کوئی غیر مطبوعہ نظمیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ گرودت کی فلم پیاسا کے ایک سین کی طرح ہے جس میں فلم کے( ہیرو) مرکزی کردار کی نظمیں ااورگیت کباڈی کی دکان میںپائی جاتی ہیں۔یہ فلم 1957میںبنی تھی ۔ خود ساحر لدھیانوی کاکہناتھا کہ ”پیاسا“ ان کی زندگی کی کہانی ہے ۔فلم کے تمام گیت ساحر نے لکھے تھے ۔ ہیروگرودت اور ہیروئن مالاسنہا اوروحیدہ رحمن تھیں ۔اس میںجانی واکر اور محمود نے بھی اداکاری کی تھی ۔
وصال
زمیں تیری ‘فلک تیرا ہرچمن تیرا
خیال وفکر کا رنگین ‘بانکپن تیرا
نثار کون و مکاں اُس حسین لمحے پر
پگھل رہا ہو شبِ وصل جب بدن تیرا
(ساحرلدھیانوی)
زندگی
زندگی تُو نے کہانی دے دی
باتوں باتوں میں نشانی دے دی
رُخِ رنگین سے اڑاکر آنچل
سارے موسم کوجوانی دے دی
(ساحرلدھیانوی)
(زیرنظر قطعات کباڈی کی دوکان سے حاصل ہوئے)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading