ناندیڑ:9ستمبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہرکے گنجان آبادی والے علاقہ دیگلورناکہ سے متصل حیدرباغ میں چوری کی واردات رونما ہوئی جہاں پرنامعلوم برقعہ پوش خاتون نے سونے کے زیورات و نقد رقم سمیت ایک لاکھ 70ہزار روپیوں کامال چوری کرلیا۔اتوارہ پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیا ۔
فریادی قاضی زبیر محی الدین نصیر الدین نے اتوارہ پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ حیدرباغ میں انکے مکان نمبر 9-7-137 میں گزشتہ شام سواچھ بجے انکے مکان میں نامعلوم برقعہ پوش خاتون آئی تھی جس نے الماری سے سونے کے 90ہزا ر روپیوں کے زیورات اور نقد80ہزار روپے چوری کرلئے ۔دن کے اجالے میں اس طرح کی چوری کی واردات سے حیدرباغ علاقہ میں کے ساکنان میں تشویش پائی جاتی ہے۔فریادی نے اتوارہ پولس سے ربط قائم اسکی شکایت درج کروائی ۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 380کے تحت مقدمہ کااندراج کیا گیا ہے ۔ پی ایس آئی آڈے چوری کی تفتیش کررہے ہیں