شاہی محفل کے ساتھ خواجہ اجمیری کے 807 ویں عرس کا آغاز

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں سلسلہء چشت کے بانی صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کا 807 واں سالانہ عرس جمعہ کی دیررات شاہی محفل کے ساتھ شروع ہوگیا۔

اس موقع پرخواجہ اجمیری کےمزاراقدس کوغسل دیا گیا اورعقیدتمندوں نے خواجہ صاحب کی شان میں سلام پیش کرکےان کے طفیل رب تعالیٰ سے دعا ئیں کیں۔ محفل کی صدارت دیوان زین العابدین نے کی۔ قوالوں نےخواجہ کی شان میں صوفیانہ کلام پیش کیا۔ 6 دنوں کے لئے جنتی دروازہ بھی کھول دیا گیا۔عرس میں شریک ہونے کے لئے بڑی تعداد میں عقیدتمند کایڑ قیام گاہ پرپہنچے، جہاں درگاہ کمیٹی اورضلع انتظامیہ کی جانب سے ان کے ٹھہرنےکےلئے معقول انتظام کیا گیا ہے۔ پینے کے پانی اورسستی قیمت پرکھانےکے پیکٹ کے ساتھ دیگرضروری انتظامات کئےگئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں

ناندیڑ:حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر شریف خصوصی ریل گاڑیاں چلیں گی


کایڑسے درگاہ شریف جانے کےلئے روڈویزانتظامیہ کی جانب سےخصوصی بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ پولیس افسر کنور راشٹر دیپ سنگھ نے بتایا کہ پورے عرس کے دوران چھ ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔درگاہ شریف پر نگاہ رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کمیروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ریل انتظامیہ بھی عرس کے لئے’عرس اسپیشل ٹرین‘ چلا رہی ہے۔ ساتھ ہی درگاہ شریف میں ٹکٹ کےلئے ایک خصوصی ریزرویشن کاونٹرکھولا گیا ہے۔قابل ذکرہے کہ عرس کے موقع پرخواجہ صاحب کی مزاراقدس پروزیراعظم نریندرمودی، مرکزی وزیرراجناتھ سنگھ، راجستھان کے گورنرکلیان سنگھ کی جانب سے چادریں پیش کی جاچکی ہیں اوردیگررہنماو?ں اورعقیدتمندوں کی جانب چادرچڑھانے کا سلسلہ چل رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading