ناندیڑ:7مارچ ۔(ورق تازہ نیوز) ساو¿تھ سنٹرل ریلوے ناندیڑڈ ویژن نے اجمیر میں حضرت خواجہ غریب نواز عرس کے لئے چھ خصوصٓی ریل گاڑیاںچلانے کااعلان کیا ہے ۔
۱) گاڑی نمبر 07641 ناندیڑتا مداریہ خصوصی ٹرین 11 مارچ کو ناندیڑ سے شام چاربجکر 50منٹ پرچلے گی اور پورنا۔بسمت ۔ ہنگولی ۔واشیم ۔اکولہ اجمیر ہوتے ہوئے دوسرے دن رات 10:50بجے مدار پہونچے گی ۔واپسی کے سفر میں گاڑی نمبر07642 اجمیر تا ناناندیڑ خصوصی ٹرین 16مارچ کو رات سات بجکر25منٹ پرمدار جنکشن سے چلے گی اورناندیڑ 18مارچ کی صبح پانچ بجے پہونچے گی ۔ اس گاڑی میں جملہ 18 ڈبے ہیں۔
Running of Six Special Trains for 807th Urs at Ajmer.
1) Nanded to Madar -11-03.2019,
2) Madar to Nanded on 16.3.2019.
3)Hyderabad to Ajmer- on 10.3.2019
4) Ajmer to Hyderabad – 15.3.2019
5) Kachiguda to Ajmer – 10.3.2019
6) Ajmer to Kachiguda – 16.3.2019.
Time Table enclosed. pic.twitter.com/siJkjWJAMc— DRM Nanded (@drmned) March 7, 2019
۲)ٹرین نمبر 07129-7130 ۔ کاچی گوڑہ۔اجمیر ۔ کاچی گوڑہ۔ یہ ٹرین کاچی گوڑہ سے 10مارچ کی رات ساڑھے گیارہ بجے کاچی گوڑہ سے چلے گی اور ناندیڑ سے 11مارچ کوصبح پانچ بجکر 20منٹ چلے گی ۔اکولہ ہوتے ہوئے اجمیر 13مارچ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے پہونچے گی ۔واپسی میں گاڑی نمبر -07130 مدار سے ( اجمیر) 16مارچ کو شام 5:40بجے چلے گی ۔ اور 18مارچ کو کاچی گوڑہ صبح 3بجے پہونچے گی ۔ اس ٹرین میں 17 ڈبے ہیں۔
۳) گاڑی نمبر 07125- -7126 :حیدر آباد۔اجمیر۔ حیدرآباد گاڑی نمبر 07125 حیدر آباد سے اجمیر ایکسپریس ۔ حیدرآباد سے 10مارچ کی رات آٹھ بجے چلے گی ۔ ناندیڑ ‘ہنگولی ‘اکولہ ہوتے ہوئے اجمیر 12مارچ کو صبح 3:40بجے پہونچے گی ۔واپسی میں گاڑی نمبر 07126 ۔ اجمیر۔حیدر آباد گاڑی 15مارچ کورات 23:25بجے چلے گی ۔اجین ‘کھنڈوا ‘اکولہ ‘ہنگولی ‘ناندیڑ ہوتے ہوئے حیدر آباد17مارچ کو صبح دس بجے پہونچے گی اس گاڑی میں 18 ڈبے ہیں۔